فیفا ورلڈکپ نیدرلینڈز کو شکست ارجنٹینا نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

سیمی فائنل کی دوڑ میں پہنچنے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا

سیمی فائنل کی دوڑ میں پہنچنے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ فوٹو: رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹرفائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوسرے کوارٹرفائنل میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کا مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔

ارجنٹینا کی جانب سے نیہیول مولینا نے 35 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو لائنل میسی نے 73 ویں منٹ میں پینلٹی پر دُگنا کر دیا۔


یہ بھی پڑھیں؛ فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

بعدازاں نیدرلینڈز کے ووٹ ویگروسٹ نے 83 ویں منٹ پہلا گول اسکور کیا، جس کے بعد اضافی وقت میں ایک اور گول کرکے میچ برابر کردیا۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں پہنچنے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو 3 کے مقابلے 4 گول سے شکست دی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے برازیل کو 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
Load Next Story