فیفا ورلڈکپ شکست نے نیمار اور کھلاڑیوں کو آبدیدہ کردیا تصاویر وائرل

گزشتہ روز کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی

گزشتہ روز کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی شکست بعد نیمار اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آبدیدہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

میچ میں شکست کے ساتھ ہی برازیلی ٹیم کے کپتان نیمار اور دیگر پلئیرز جذباتی ہوگئے، برازیل کو ٹائٹل کیلئے مزید 4 سال کا انتظار کرنا پڑے گا، انہوں نے سال 2002 میں آخری بار ورلڈکپ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی


کروشیا کے خلاف میچ سے قبل برازیل کے کپتان نیمار نے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاید یہ میرا آخری ورلڈکپ ہو، قومی ٹیم پر کوئی دروازہ بند نہیں کر رہا لیکن میں اس بات کی 100 فیصد ضمانت بھی نہیں دے رہا ہوں کہ میں واپس آؤں گا۔





Load Next Story