اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک December 10, 2022
وزیراعظم اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حیسین براہیم طحہٰ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈی جی اسلامی تعاون تنظیم فرخ اقبال خان نے سیکرٹری جنرل کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل او آی سی حیسین براہیم طحہٰ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں