انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

امریکا اور برطانیہ سمیت تمام یورپی ممالک بھارت کو مظالم سے روکیں

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا اپنی قراردادوں کے مطابق حل یقینی بنائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کا عالمی دن آج 10 دسمبرکو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، اس دن یونیورسل ڈیکلریشن آن ہیومن رائٹس (UDHR) کو اقوام متحدہ نے عملی جامہ پہنایالیکن 74 سال گزرنے کے باوجود کروڑوں افراد بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر کی آبادی سر فہرست ہے جو بھارتی ظلم اور جبر کا سات دہائیوں سے سامنا کر رہی ہے۔


ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا تو دوسری طرف بھارت کے مختلف ریاستوں میں ہندو انتہا پسند اور آر ایس ایس جبری مذہبی تبدیلیوں، مذہبی مقامات کے تقدس کی پامالی اور ان کو منہدم کرنے جیسے واقعات میں ملوث ہے۔

بھارت میں مذہبی آزادی کا گلا ہندو انتہاپسند حکومت کے ہاتھوں کئی برسوں سے گھونٹا جارہا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ نے 2019 میں متنازع سٹیزن ترمیمی ایکٹ پاس کیا جس کے مطابق کئی دہائیوں سے بھارت میں مقیم مسلمان مہاجرین سے بھارت کی شہریت چھین کر انہیں بے دخل کرنے کا عمل جاری کردیا گیا۔
Load Next Story