فیفا ورلڈکپ نامناسب لباس پر سابق مِس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

وہ اس قبل بھی متعدد بار قطر کے قوانین کی خلاف ورزی کرچکی ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2022
وہ اس قبل بھی متعدد بار قطر کے قوانین کی خلاف ورزی کرچکی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مِس کروشیا کو سیکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے تاہم میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔

کروشیا کو گزشتہ روز پہلے کواٹر فائنل میں برازیل کا چیلنج درپیش تھا، جس میں برازیلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنلٹی ککس پر کروشیا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جہاں انکا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ قطر میں شائقین مختصر لباس نہیں پہن سکیں گے

نامناسب لباس کا دفاع کرتے ہوئے سابق مِس کروشیا سیکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتی دیکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں اور ہر کوئی مجھے دیکھ کر خوش دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ شکست نے نیمار اور کھلاڑیوں کو آبدیدہ کردیا، تصاویر وائرل

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل قطر نے شائقین کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جس پر یورپی ممالک کی جانب سے قطری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں