راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 3 زخمی
نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے
تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگے۔
ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 03افراد جاں بحق اور03افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں طاہر،نور علی اوریاسر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ایس پی اور ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔