رانا ثنا اللہ تمام سیاسی کارکنان کے لیے ایک مثال ہیں وزیراعظم
نیازی حکومت نے رانا ثنا اور لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، شہباز شریف کا منشیات کیس کے فیصلے پر ردعمل
December 10, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے منشیات برآمدگی کیس کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ تمام سیاسی کارکنان کے لیے ایک مثال ہیں۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر منشیات برآمدگی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کو نیازی کے دور حکومت میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، رانا ثنا اللہ کا کیس بدترین سیا سی انتقام کی مثال ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ منشیات کیس میں بری
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے تحمل کے ساتھ ان الزامات کا سامنا کیا، رانا ثنا اللہ تمام سیا سی ورکرز کے لیے ایک مثال ہیں۔