چیئرمین نیپرا کو جعلی ڈگری پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

توصیف حسن نے کولمبیا سے گریجویشن کا دعویٰ کیا، ہائیر ایجوکیشن نے ڈگری کی تصدیق کی تو جعلی نکلی، درخواست


ثاقب بشیر December 10, 2022
(فوٹو فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔

شہری اعظم جمیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا نے یونیورسٹی آف کولمبیا سے گریجویشن کا دعویٰ کیا مگر جب ہائیر ایجوکیشن نے ڈگری کی تصدیق کی گئی تو یہ جعلی نکلی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت جعلی ڈگری کی بنیاد پر توصیف حسن فاروقی کو چیئرمین یپرا کے عہدے سے ہٹائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں