حافظ حسین سمیت منحرف اراکین کا جے یوآئی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ

حافظ حسین احمد سمیت دیگر کو دو سال قبل جے یو آئی نے پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی پر جماعت سے نکال دیا تھا


ویب ڈیسک December 10, 2022
فوٹو ایکسپریس

کوئٹہ: سینئیر سیاستدان سابق ممبر قومی اسمبلی جے یوآئی کے سابق مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد سمیت دیگر منحرف اراکین نے جمیعت علما اسلام نے دوبارہ غیر مشروط شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

حافظ حسین احمد کی کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے غیر مشروط طور پر جے یو آئی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ حافظ حسین احمد کو دو سال قبل جے یو آئی نے پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی پر جماعت سے نکال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں