مسافروں کو لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کو 20 سال قید کا حکم
ملزم کیخلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، رکشہ ڈرائیور مسافروں کو ویرانے میں لے جاکر لوٹتا تھا، پولیس
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
کراچی کی انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
عدالت نے ملزم وسیم عثمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا کا حکم دیا اور ملزم سے برآمد ہونے والا رکشہ اور پستول سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا تھا کہ ملزم کو لیاری عیدو لین سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تھی۔ رکشہ ڈرائیور مسافروں کو اپنے رکشے میں سوار کرتا تھا اور ویرانے میں جاکر اسلحہ کے زور پر مسافروں کو لوٹ لیتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔