بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے امریکا کے دورے کا امکان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ جی 77 ممالک کانفرنس میں شرکت کریں گے


خالد محمود December 10, 2022
(فوٹو فائل)

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس میں شرکت کے لیے 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کو سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت میں مزید سہولیات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مختلف مالی امور سے متعلق امریکی اثر و رسوخ پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جی 77 ممالک کانفرنس کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں