ٹی وی اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ڈرامہ سیریل ’سنگِ مرمر‘ میں دُرخانے کا کردار ادا کرنے والی بینش راجا نے خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی


ویب ڈیسک December 10, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈرامہ سیریل 'سنگِ مرمر' میں دُرخانے کا کردار ادا کرنے والی بینش راجا نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ اللّٰہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، میری دعا ہے کہ میری بیٹی خوبصورت خواب دیکھے اور اللّٰہ اس کے سب ہی خواب پورے کرے، آمین۔




بینش راجا نے اپنی پوسٹ پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے جبکہ انہوں نے تاحال اپنی یا بیٹی کی کوئی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ بینش ڈرامہ سیریل 'یقین کا سفر،' 'دل بے خبر' اور 'زرد زمانوں کا سفر' میں ادکاری کے جوہر دکھانے سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے 'زمین جاگتی ہے' میں بھی دکھائی دے چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں