پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کی رئیر ایڈمرل کےعہدے پر ترقی

رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا


آفتاب خان December 10, 2022
فوٹو فائل

پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کورئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ڈی جی پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔

محمد حسین سیال نے برطانیہ سے ساؤنڈ اور وائبریشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

پاک بحریہ کے کیریئر پر مختصر نظر

ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں، جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کاوسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈانٹ کارساز شامل ہیں۔ جبکہ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹر (پراجکٹس )ایم ٹی سی نارتھ، جنرل مینیجر پی سی بی آر ایف ، جنرل مینیجر (ٹیکنیکل) ساؤتھ اور پی این ڈاکیارڈ میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ اور سروسز) شامل ہیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال مینیجنگ ڈائریکٹر پی این ڈاکیارڈ کےفرائض انجام دے رہے ہیں۔

رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ان کی شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔