فیفا ورلڈکپ مراکش پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

(تصویر: اے پی)

فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔


مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

پرتگال کے کھلاڑیوں نے مراکش کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنائے۔

(تصویر: اے پی)
Load Next Story