کوئلہ ہوا اور سولر سے سستی بجلی کی پیداوارپرتوجہ ہے خرم دستگیر

تھر کے کوئلے سے 2000 میگا واٹ سستی بجلی جون تک نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی، وزیر برائے توانائی


Numainda Express December 11, 2022
وزیر توانائی نے 24 ارب روپے کے 500 اور 220 کے وی کے 2 گریڈ اسٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ فوٹو:فائل

وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت تھر کے کوئلے، ہوا، سولر اور ہائیڈل جیسے مقامی وسائل سے سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے ضلع شیخوپورہ میں 500 کے وی گرڈ سٹیشن لاہور نارتھ، 220 کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ اسٹیشن اور متعلقہ ٹرانسمیشن لائنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس پر مجموعی طور پر 24 ارب روپے لاگت آئے گی۔ انھوں نے قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کی منسلک 4 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا۔

سنگ بنیاد کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کو نئے گرڈ سٹیشنز اور 113 کلومیٹر طویل بلوکی کنورٹر سٹیشن 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن500 کے وی نوکھر گرڈ سٹیشن ٹرانسمیشن لائن کے دو میگا پراجیکٹس شروع کرنے پر سراہا۔

انھوں نے کہا کہ 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن لائن لاسز کم کرنے،لیسکو اور گیپکو کے نیٹ ورک میں وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے بجلی کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔ حکومت تھر کے کوئلے، ہوا، سولر اور ہائیڈل جیسے مقامی وسائل سے سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ صرف تھر کے کوئلے سے 2000 میگاواٹ سستی بجلی جون 2023ء کے اختتام سے قبل نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی،منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے بھی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں