زیادہ سنچریاں ویراٹ کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

کوہلی کے ون ڈے کیریئر کی44 اور مجموعی طور پر72 ویں تھری فیگر اننگز شمار ہوئی

کوہلی کے ون ڈے کیریئر کی44 اور مجموعی طور پر72 ویں تھری فیگر اننگز شمار ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں ویراٹ کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔


ویراٹ کوہلی نے 1214 دنوں کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنائی،یہ کوہلی کے ون ڈے کیریئر کی44 اور مجموعی طور پر72 ویں تھری فیگر اننگز شمار ہوئی، پونٹنگ اب 71 سنچریوں کے ہمراہ تیسرے نمبر پر چلے گئے، ٹنڈولکر 100 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔

دوسری جانب ایشان کشن ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے بھارتی کرکٹر بنے، ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، وریندرسہواگ اور روہت شرما بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں، یہ ان کی 44 ویں ون ڈے سنچری شمار ہوئی۔
Load Next Story