ملتان ٹیسٹ امام الحق کی اسپتال سے واپسی بیٹنگ کیلیے دستیاب
امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا
پاکستانی اوپنر امام الحق بیٹنگ کے لیے دستیاب ہیں، ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
امام الحق کی جگہ محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے کے لیے عبداللہ شفیق کے ساتھ آئے تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
رواں سیریز میں تیسرے پاکستانی کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے۔ امام الحق سے پہلے حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی انجریز کا شکار ہوئے ہیں۔