آئندہ تین روز کے دوران کراچی کی راتیں سرد رہنے کا امکان

اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیر فعال رہیں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 11, 2022
کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ فوٹو:فائل

اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شہر کا موسم خشک جبکہ راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیر فعال رہے گی اور کراچی بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے زیر اثر رہے گا۔

آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

دریں اثنا کراچی کی فضائیں مضر صحت ریکارڈ ہوئی ہیں، ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

air quality index karachi

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بشکک، قازقستان 255 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دہلی، بھارت 227 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کلکتہ،بھارت 205 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپرہے۔

ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں