سینیئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا

ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر تصدیق کی ہے

فوٹو : سوشل میڈیا

پاکستان کے سینیئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے تصدیق کی ہے۔

اداکار حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ''میرے والد کے کینسر کا علاج اسوقت شوکت خانم اسپتال میں ہو رہا ہے''۔

انہوں نے لکھا کہ ''ہمیں معلوم ہے زندگی یہی ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں''۔








View this post on Instagram


A post shared by Hamza Firdous (@hamza_firdous)






حمزہ فردوس نے مزید لکھا کہ ''انکے والد تمام مشکلات سے نمٹتے ہوئے اداکار بنے لیکن اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے اور خوش قسمتی سے معاملات ان کے حق میں ہیں، ان شاء اللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے''۔

اداکار نے لکھا کہ '' براہ کرم میرے ولد فردوس جمال اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں!''۔
Load Next Story