آسٹریلوی ہائی کمشنر پشاور کے ’چپلی کباب‘ کے دلدادہ نکلے
غیر ملکی سفارت کار کی پشاور کے روایتی پکوانوں سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
خیبرپختونخوا کے روایتی پکوان کی غیر ملکی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، آسٹریلوی ہائی کمشنر پشاوری چرسی تکہ سمیت چپلی کباب کے دل دادہ نکلے۔
پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکسن نے پشاور کا دورہ کیا اور کئی طرح کے روایتی کھانے کھائے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے نمکنڈی کے تکے کی بھی تعریف کی۔ غیر ملکی سفارت کار کی روایتی پکوان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چرسی تکہ، کابلی پلاؤ، گاجر کے حلوے اور جلیبی پر پشاور کی مہمان نوازی کا شکریہ، یہ کھانا شہر کے زندہ دل لوگوں اور ثقافت کے مطابق تھا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ میرا پسندیدہ کھانا چپلی کباب تھا ہرکسی کو اسے ضرور آزمانا چاہیے۔