لاہور ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کا جی پی ایس سسٹم اچانک خراب ہونے کا انکشاف

چند دنوں میں 7 طیاروں کو جی پی ایس سگنل غائب ہونے کا سامنا رہا، ایک طیارہ سگنل خرابی کے سبب لینڈنگ نہ کرسکا

(فوٹو : فائل)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طیاروں کے پائلٹس کو ائرپورٹ سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جی پی ایس سسٹم میں خرابی ائرپورٹ سے 150 نارٹیکل مائل پر پیش آتی ہے۔


ذرائع کے مطابق چند دنوں میں 7 طیاروں کو جی پی ایس سگنل غائب ہونے کا سامنا رہا ہے، 8 دسمبر کو بھی ابوظہبی سے لاہور آنے والی غیر ملکی ائرلائن کے طیارے کو جی پی ایس سسٹم سگنل میں خرابی کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق سگنل غائب ہونے سے پرواز کے دوران ایک طیارہ لینڈ نہیں کرسکا، کپتان نے طیارے کو گراؤنڈ کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے لینڈنگ کے لیے مدد حاصل کی، جی پی ایس سسٹم میں مسلسل خرابی کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

متاثرہ پرواز کے کپتانوں نے متعلقہ حکام کو سی اے اے کو شکایات درج کرا دیں۔
Load Next Story