افغان فورسزکی چمن میں بلا اشتعال فائرنگ 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی

پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے، آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں 5 شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانےاور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اور راکٹ باری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دکھ اورافسوس ہے، بلوچستان حکومت کو متاثرہ شہریوں کی بھرپور معاونت و مدد کی درخواست کرتا ہوں۔

 
Load Next Story