’اسٹیٹس کو‘ کے محافظ پاکستان پر بوجھ ہیں سراج الحق

تین بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں معاشی اور سماجی دہشت گردی مسلط کی ہے، سراج الحق


ویب ڈیسک December 11, 2022
فوٹو فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں سیاسی، معاشی اور سماجی دہشت گردی مسلط کی ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک پر مسلط سیاسی بونوں کا وقت ختم ہونے والا ہے، اسٹیٹس کو کے محافظوں کا جینا مرنا یہاں نہیں یہ ملک پر بوجھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف اور خارجہ حکمت عملی امریکا کے کہنے پر تشکیل دی جاتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یوتھ کو سب سے بڑا دھوکا دیا، حقیقی تبدیلی تب آئے گی جب یوتھ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو گی۔ نوجوان جاگیرداروں، وڈیروں، ظالم سرمایہ داروں اور مافیا سے نجات کے لیے کردار ادا کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ استعمار کے وفاداروں نے ملکی وقار اور خودمختاری داؤ پر لگا دی، پی ڈی ایم میں شامل چودہ جماعتیں بھی ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکیں، جماعت اسلامی ملک بھر میں نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کے لیے منظم کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔