سابق شوہر کی ای میل پر توہین کرنے والی خاتون کو 10 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

ابوظبی کی عدالت نے خاتون کو مقدمے کے تمام اخراجات اور فیس بھی ادا کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک December 11, 2022
فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی عدالت نے ای میل پر سابق شوہر کی بے عزتی کرنے والی خاتون کو 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی اپیل کورٹ نے خاتون کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پہلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

اس سے قبل مقامی عدالت نے خاتون کو توہین آمیز ای میل کرنے پر شوہر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں دس ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپیل کورٹ نے نہ صرف خاتون کو ہرجانے کے طور پر شوہر کو دس ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا بلکہ انہیں مقدمے کے اخراجات اور فیس بھی ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ اپیل کنندہ اس کی بیوی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس نے مبینہ طور پر ان میں سے ایک کے ساتھ سفر کیا اور ڈیڑھ سال بعد واپس آیا، جس کے بعد اس نے اسے ای میل کے ذریعے توہین آمیز پیغام بھیجا۔

دوسری جانب سابق شوہر نے عدالت میں 10 ہزار درہم جرمانے کو کم معاوضہ قرار دیتے ہوئے رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا اور جج کو کہا کہ اس ای میل کی وجہ سے اُن کی سماجی و معاشی ساکھ متاثر ہوئی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کی بھیجی گئی ای میل توہین آمیز تھی، جس سے سابق شوہر کے نہ صرف جذبات مجروح ہوئے بلکہ اُن کو معاشی نقصان بھی پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں