یوکرین کے مسئلے پرنیٹو کا روس سے فوجی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

یوکرین کی سرحدوں پر فوج تعینات کرنے اور کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد نیٹو ممالک اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے


ویب ڈیسک April 01, 2014
نیٹو رشین کونسل میں سفارتی بات جیت کو ختم نہیں کرے گا،سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین۔ فوٹو:فائل

نیٹو نے یوکرین میں روسی سیاسی مداخلت پر روس کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین کا کہنا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ سول اور فوجی تعلقات معطل رہیں گے تاہم سیاسی امور پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو رشین کونسل میں سفارتی سطح پر رابطے ختم نہیں کرے گا۔


واضح رہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر فوج تعینات کرنے اور یوکرین کی ریاست کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد نیٹو ممالک اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں