خوش خبری تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز

تھرکول سے پیدا ہونے والی 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی، وزیر توانائی سندھ

فوٹو فائل

تھرکول میں نصب کیے گئے شنگھائی الیکٹرک کے پاور پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہا۔

وزیر توانائی سندہ امتیاز شیخ کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ تھرکول سے 1320میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نے آزماٸشی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ شنگھائی الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، تھرکول سے پیدا ہونے والی 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی 660، 660 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

Load Next Story