نائن زیرو دھماکا خیز مواد برآمدگی متحدہ کارکنوں کی بریت کیخلاف سرکار کی اپیل مسترد

عدالت نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردی

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادرشاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا (فوٹو فائل)

عدالت نے نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم ے کارکنوں کے خلاف سرکار اور رینجرز کی اپیل مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے سابقہ مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ کے کارکنوں فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔


عدالت نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردی۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادرشاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔ اے ٹی سی نے ایم کیوایم کے 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھی۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ ملزم فرحان شبیر عرف مُلا، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Load Next Story