لاہور سرعام اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والے ڈکیت گرفتار
ملزمان گاڑیوں میں سوار فیملیز کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے، پولیس
شاہدرہ پولیس نے سر عام اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والا دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے بانڈری ایریا میں وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے، ملزمان گاڑیوں میں سوار فیملیز کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔
ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل، 50 ہزار نقد رقم، 2 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان 20 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عامر اور عنصر شامل ہیں، مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔