الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے

الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا


ویب ڈیسک December 12, 2022
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کر رکھی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے۔

اسکے علاوہ، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے سماعت کرنا تھی۔

الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا جبکہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں