الیکشن کیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

پیمرا کو آج ہی عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 12, 2022
فوٹو فائل

الیکشن کیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا اسکرپٹ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا کو آج ہی عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز آن لائن ویڈیو کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے بارے میں غیر اخلاقی اور غیر شائستہ گفتگو کی۔

دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ بھی کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں