افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین چمن سرحد پر آمد و رفت جاری

گزشتہ سب فائرنگ سے 5 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک December 12, 2022
بارڈر سے پیدل آنے والے والوں کی آمد و رفت جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے شہر چمن میں فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین کر دی گئی جبکہ سرحد کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر سے پیدل آنے والے والوں کی آمد و رفت جاری ہے، فائرنگ واقعے کے تمام شہید افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔

گزشت شب، افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے چمن میں 5 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں؛ افغان حکومت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے، شہباز شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں