طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی کوآرڈینیشن تعینات

معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا


ویب ڈیسک December 12, 2022
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی کوآرڈینیشن تعینات کر دیا۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا، طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

تقریباً 8 ماہ سے طارق فاطمی بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں