انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونا لازمی قرار

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک December 12, 2022
عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ فائل فوٹو

عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس سے متعلق کیس الیکشن کمیشن کے پاس آیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں