کنا یاری گانے سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

ایوا بی کو کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ سے دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی

(فوٹو: ایوا بی انسٹاگرام)

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ باحجاب بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی۔

کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے 'کنا یاری' سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ہمسفر ڈھونڈ لیا ہے۔

گلوکارہ نے ہاتھوں میں لگی مہندی اور منگنی کے کیک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بناتے ہوئے منگنی کی خوشخبری سُنائی ہے اور پوسٹ میں اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Eva B (@iamevaab)





ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی شخصیات کی جانب انہیں منگنی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے ایوا بی ایک حجاب کرنے والی گلوکارہ کے نام سے مشہور ہیں، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی اور گاتی ہیں۔ ایوا بی کو کوک اسٹوڈیو کے گانے 'کنا یاری' سے دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔








View this post on Instagram



A post shared by Eva B (@iamevaab)


Load Next Story