بلڈرز و ڈیولپرز کے لیے بینکوں میں اسپیشلائز یونٹ قائم کرنے پر زور
اسٹیٹ بینک کا بینکوں کو فنڈز کی مانیٹرنگ کیلیے تحویلی اکائونٹ کا طریقہ استعمال کرنے کی ہدایت
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کیلیے بلڈرز اور ڈیولپرز کو قرضوں کی فراہمی سے متعلق رہنما ہدایات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بلڈرز اور ڈیولپرز کو انسٹی ٹیوشنل فنانسنگ کی سہولت کے ذریعے ملک میں مکانات کی طلب پوری کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کو فنانسنگ کی فراہمی کیلیے بینکوں میں اسپیشلائزڈ یونٹ تشکیل دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ریگولیشنز کے مطابق قرضوں کی فراہمی ممکن بنائیں۔ اسٹیٹ بینک نے قرض کیلیے بلڈرز کے حوالے سے مختلف شرائط و ضوابط کے ساتھ فنڈز کی مانیٹرنگ کیلیے تحویلی اکائونٹ کا طریقہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں بینک اور قرض لینے والی کمپنی یا بلڈرز اسکریو مینجمنٹ بینکنگ کے تحت اکائونٹ قائم کرینگے تاکہ فنڈز کو پراجیکٹ سے ہٹ کر استعمال نہ کیا جا سکے۔