اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف
زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمیں ہیں، وزارت داخلہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد میں قانونی اور غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش جمع کرائی گئی جس کے مطابق اسلام آباد میں منظور کردہ ہاوسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے۔
تحریری جواب وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے اور زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمیں ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق زون ٹو میں 5 اور زون 5 میں 27 غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمیں ہیں جبکہ زون 5 میں قانونی ہاوسنگ سکیموں کی تعداد 23 ہے۔
تحریری جواب کے مطابق زون 2 میں 12 جبکہ زون 5 میں 23 قانونی ہاوسنگ اسکیمز ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں ہیں۔