انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر مستحکم رہی


Business Reporter December 13, 2022
فوٹو: فائل

کرنسی مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں انٹربینک ڈالر کی قیمت فروخت 5پیسے بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرمستحکم رہا تاہم یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدرمیں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 5پیسے اضافے سے 224.65 روپے کی سطح سے بڑھکر 224.70روپے پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت1.50روپے بڑھ کر291.50روپے پر پہنچ گئی اوریورو کی قیمت فروخت1.50روپے کی تیزی سے254.50 روپے ہو گئی۔سعودی ریال قیمت فروخت 20پیسے اضافے سے 64.20روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت1.20روپے بڑھ کر 67.20روپے ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں