بارش سے متاثرہ سندھ کے6اضلاع کواعلان کردہ فنڈزنہیں ملے
فنڈزفوری ریلیزکیے جائیں بصورت دیگرمتاثرہ اضلاع میں صورتحال سنگین ہوجائیگی،خط کا متن۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی واضح ہدایت کے باوجودبارش سے متاثرہ6اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکواب تک رقومات جاری نہیںکی جاسکی ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ شدیدمشکلات کا شکارہے۔
مسلم لیگ(ق)سندھ کے جنرل سیکریٹری اورصوبائی مشیرحلیم عادل شیخ نے ایک خط وزیراعلیٰ سندھ کوتحریرکیاہے جس میں لکھاگیاہے کہ فیلڈمیں بھیجے جانے والے فوجی(ڈپٹی کمشنر) کوبغیرہتھیاروں (فنڈز)کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے خط میں محکمہ خزانہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھاہے کہ بارشوں سے متاثرہ 6اضلاع جیکب آباد، کشمور، خیرپور، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اوراعلان کردہ پانچ پانچ کروڑروپے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکونہیں مل سکے ہیں جس کی اصل وجہ محکمہ خزانہ کا طویل پروسیجر ہے لہذا فوری طور پراس جانب توجہ دی جائے بصورت دیگربارش سے متاثرہ افراداوراضلاع کی صورت حال انتہائی خطرناک ہوجائے گی۔