اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے مونس الہیٰ

شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں نا کام ہو چکی ہے، رہنما مسلم لیگ ق


ویب ڈیسک December 12, 2022
—فائل فوٹو

مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے، مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مونس الہیٰ نے ماہرین کا حوالہ دے کر کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں نا کام ہو چکی ہے، ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں