شیخوپورہ میں مسلح ڈاکوؤں نے وکیل سے 2 کروڑ روپے چھین لیے

متاثرہ شہری بینک سے رقم نکلوا کر ڈی ایچ اے لاہور جارہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 12, 2022
فوٹو فائل

شیخوپورہ میں چار مسلح کار سوار پر نامور وکیل سے دو کروڑ روپے چھین پر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے دوساکو چوک پر رونما ہوئی۔

مسلح ڈاکو پرائیویٹ کالونیوں کے ڈویلپر بیرسٹر چوہدری ازائر احمد اور ان کے کزن سعد ظفر سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بیرسٹر چوہدری ازائر اپنے رشتے دار کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک میں ایک نجی بینک کی برانچ سے خطیر رقم نکلوا کر ڈی ایچ اے لاہور کی جانب جارہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں