اسٹیون اسمتھ نے فرینک ووریل ٹرافی توڑ دی

اسمتھ ٹرافی کے ساتھ پوز دینے لگے تو ٹرافی ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اوراس کا ایک حصہ ٹوٹ کر ڈیوڈ وارنر کے پائوں میں جاگرا


Sports Desk December 13, 2022
اسمتھ ٹرافی کے ساتھ پوز دینے لگے تو ٹرافی ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اوراس کا ایک حصہ ٹوٹ کر ڈیوڈ وارنر کے پائوں میں جاگرا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

آسٹریلوی قائم مقام کپتان اسٹیون اسمتھ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح پر حاصل ہونے والی فرینک ووریل ٹرافی توڑ دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 419 رنز کے بھاری مارجن سے فتح اور سیریز میں کلین سوئپ کے بعد اسمتھ ٹرافی کے ساتھ پوز دینے لگے تو وہ ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور اس کا ایک حصہ ٹوٹ کر ڈیوڈ وارنر کے پائوں میں جاگرا بعد ازاں اسمتھ اس ٹوٹے ہوئے ٹکڑے کو ٹرافی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

فرینک ووریل ٹرافی 95-1994 سے آسٹریلیا کے قبضے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں