نومبرمیں 10 فیصد گروتھ کیساتھ ایس ای سی پی میں 2380 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 182598 ہوگئی ہے جبکہ رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ ایک ارب 90 کروڑ روپے ہے
ماہ نومبرمیں 10 فیصد گروتھ کے ساتھ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں 2380 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے گزشتہ ماہ (نومبر 2022) کے دوران 10 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر2380 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 182598 ہوگئی ہے جبکہ رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ ایک ارب 90 کروڑ روپے ہے۔
نومبر میں رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں میں تقریباً 59 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر اور 2 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش و تجارتی ایسوی ایشنز ، غیر ملکی کمپنیاں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری (LLP) شامل ہیں۔
اس ماہ تقریباً 99.5 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔ نومبر میں 85 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی۔