میسی کی خواہش پوری اسپینش ریفری کی چھٹی

ارجنٹائن و نیدرلینڈز میچ میں 15 یلوکارڈ دکھانے والے میٹیو لاہوز گھرچلے گئے


Sports Desk December 13, 2022
رونالڈو سمیت پرتگالی سائیڈ کے 10 پلیئرز نے قطر میں قیام کو مزید طول دیدیا۔ فوٹو: فیفا

ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کی ایک بڑی خواہش پوری ہوگئی ہے جب کہ غیرمقبول اسپینش ریفری میٹیو لاہوز ورلڈ کپ سے گھر واپس چلے گئے۔

اسپینش ریفری میٹیو لاہوز نے قطر ایونٹ میں آخری میچ ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کا کوارٹر فائنل سپروائز کیا تھا، اسپینش آفیشل نے حیران کن طور پر راؤنڈ 8 میچ میں 15 یلوکارڈز مختلف پلیئرز کو دیے تھے، اس پر ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا، جس میں ان کے دیگر ساتھی پلیئرز بھی ان کے ہم آواز بنے تھے۔

ایلیمانو مارٹنز نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ آفیشل چاہتے تھے کہ ہالینڈ اس مقابلے میں گول کردے، میٹیو لاہوز اب میگا ایونٹ کیمزید کسی میچ میں ذمہ داری نہیں نبھاپائیں گے، انھیں گھر واپسی کا پروانہ مل چکا ہے، لاہوز کی پرفارمنس پر کوئی بھی ٹیم مطمئن نہیں تھی جبکہ ارجنٹائنی پلیئرز نے اس معاملے پر کھل کر اختلاف رائے ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: میسی نے نیدرلینڈز کے کوچ کو بڑبولے پن کا جواب دے دیا

میسی نے اس میچ کے بعد انتہائی محتاط انداز میں کہا تھا کہ میں ریفریز پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ایسا کرنے پر پابندی کا خدشہ رہتا ہے لیکن نیدرلینڈز سے میچ میں لوگوں نے دیکھا جو ہوا تھا، میرے خیال میں فیفا کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اتوار کو وطن واپسی نہیں کی، ان کے علاوہ 10 پرتگالی پلیئرز نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وقت قطر میں گزارا، تاہم پرتگال کے دیگر 14 کھلاڑی اور آفیشل نے لزبن کے لیے اڑان بھرلی تھی، 37 سالہ فٹبالر پورے ایونٹ کے دوران شہ سرخیوں کی زینت بنے رہے، ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں مراکش سے غیرمتوقع شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

رونالڈو کے علاوہ برینڈریڈو سلوا، برونو فرڈینینڈ ، ڈیاگو ڈیلوٹ، روبن نیواس، روئی پیٹریشیو، رافیل گوریرو، رافیل لیائو، جوآئو کینسیلو اور ماہیوز نونیز بدستور قطر میں رہے، پیپے، اوٹاویو، ڈیاگو کوسٹا، روبن ڈیاس اور جوز سا نے وطن واپسی کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں