جنوبی وزیرستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

سوات کے بھی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی

فوٹو : سوشل میڈیا

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا، شکئی اور نیزی نارئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔


پہاڑوں نے برفباری کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ برفباری اور سرد موسم کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب، سوات کے مختلف علاقوں مالم جبہ، کالام، اتروڑ، گبرال اور مہوڈنڈ میں بارش اور برف باری ہوئی، بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
Load Next Story