پاکستان کو غذائی قلت کے 3 گنا بوجھ کا سامنا وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی

ملکی آبادی خاص طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچے، تولیدی عمر کی خواتین اور نوعمر افراد سب سے زیادہ متاثر ہیں


INP December 13, 2022
ملکی آبادی خاص طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچے، تولیدی عمر کی خواتین اور نوعمر افراد سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فوٹو: فائل

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کو غذائی قلت کے 3 گنا بوجھ کا سامنا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ حکومت غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی سمیت اہم انتظامی قدامات کر رہی ہے، ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کو غذائی قلت کے 3 گنا بوجھ کا سامنا ہے جس سے ملکی آبادی خاص طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچے، تولیدی عمر کی خواتین اور نوعمر افراد سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مقررین نے ملک میں غذائی قلت کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر غذائی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور پالیسی سازی کی سطح پر کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |