اپیکٹا ایوارڈز 25 میں سے 7 شعبوں میں پاکستان فاتح

ہانگ کانگ، تھائی لینڈ نے 6، 6، برونائی نے 2، چین، آسٹریلیا، لنکا نے ایک ایک ایوارڈ جیتا؎


Numainda Express December 13, 2022
حکومت شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ کیلیے پرعزم، امین الحق۔ فوٹو: فائل

اپیکٹا ایوارڈز 2022 کے لیے 25 میں سے 7 شعبوں میں پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا۔

اپیکٹا ایوارڈز 2022 کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ٹی کی برآمدات کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) انڈسٹری کی صلاحیت، ٹیلنٹ، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور نئی منڈیوں میں اس کی برآمدات کو فروغ دینے کیلیے بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلی بار اپیکٹا ایوارڈز کی میزبانی کا موقع فراہم کیا گیا جو وزارت آئی ٹی کے غیرمتزلزل عزم اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی چھتری تلے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

تقریب میں مجموعی طور پر 25 شعبوں میں فاتحین کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، ہر ایک شعبے میں ایک فاتح اور دو میرٹ ایوارڈ شامل تھے، 25 میں سے 7 شعبوں میں پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ نے 6، 6 ایوارڈز اپنے نام کیے، برونائی نے 2، جبکہ چین، آسٹریلیا اور سری لنکا نے ایک ایک ایوارڈ جیتا، فاتح (گولڈ) کے علاوہ ہر شعبے میں دو میرٹ ایوارڈز دیے گئے۔

علاوہ ازیں پاکستان آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلیوژن ویک' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ کیلیے پر عزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |