نوازشریف سندھ آکرمگرمچھ کے آنسوبہاتے ہیںشرجیل میمن

سندھ میں بلدیاتی نظام پرتنقیدعوام میں انتشارپھیلانے کی کوشش ہے،صوبائی وزیراطلاعات۔

سندھ میں بلدیاتی نظام پرتنقیدعوام میں انتشارپھیلانے کی کوشش ہے،صوبائی وزیراطلاعات, فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ نوازشریف سندھ میں آکرمگر مچھ کے آنسوبہاتے ہیں۔


نوازشریف کابیان صوبائی خودمختارپرحملہ ہے،اسلام آباد میں صدرزرداری سے ملاقات بعدکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ صدرمملکت کوسانحہ بلدیہ سے متعلق بریفنگ دی۔انھوں نے کہاکہ نوازشریف کی سندھ میں بلدیاتی نظام پرتنقیدعوام میں انتشارپھیلانے کی کوشش ہے، نواز شریف سندھ کے عوام میں عدم استحکام پیداکرنیکی کوشش کرتے رہتے ہیں ان کارویہ سندھ دشمنی پر مبنی ہے،وہ صرف فتنہ پھیلانے کیلیے سندھ کا دورہ کرتے ہیں،ن لیگ کے چوہدری نثارپارٹی میں فارورڈبلاک بنارہے ہیں۔

نوازشریف کواپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے،صوبے کی ترقی کیلیے اتحادی جماعتوںکے باہمی تعاون سے کام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کریگی لیکن سب سے پہلے شہباز شریف نے اس طرح کے بیانات دیے جس پرسندھ کے عوام نے بھرپور احتجاج کیا تھا، مسلم لیگ(ن)کوسندھ میں کوئی مینڈیٹ نہیں ملا،انہیں اس بات کا کوئی حق نہیں کہ وہ کہیں اوربیٹھ کر سندھ کے فیصلے کریں۔
Load Next Story