مہدی حسن کی گائیکی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے وحید خیال

مہدی حسن کی گائیکی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے وحید خیال

مہدی حسن کی گائیکی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے وحید خیال۔ فوٹو: فائل

گلوکاروحیدخیال نے کہا ہے کہ مہدی حسن کی گائیکی گلوکاروں کے لیے اکیڈمی کادرجہ رکھتی ہے۔


انھوں نے جس طرح غزل میں تجربات کیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان ٹیلی وژن نے مہدی حسن کے نام سے جوبزم سجائی ہے وہ دراصل فنکاروں پراحسان کیا ہے کیونکہ ہماری نئی نسل اپنے لیجنڈزکونہیں جانتی مہدی حسن جیسے فنکارصدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے ہیں ایک سوال کے جواب میں وحیدخیال کاکہناتھاکہ ریڈیو پاکستان کراچی کودوبارہ آبادہوناچاہیئے۔ کراچی کے فنکارجن حالات میں کام کررہے ہیں وہ انھیں کی ہمت ہے ایسے میں ہمارے اداروں کوانھیں سپورٹ کرناہوگا۔
Load Next Story