فیفا ورلڈکپ کروشیا اور مراکش تاریخ رقم کرسکتے ہیں

کیا کوئی نواں ملک ٹرافی اٹھانے کے حقدار ٹھہرے گا، جانیے


ویب ڈیسک December 13, 2022
کیا کوئی نواں ملک ٹرافی اٹھانے کے حقدار ٹھہرے گا، جانیے (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں فیفا ورلڈکپ کی جنگ محض 4 ٹیموں تک سمٹ گئی ہے، برازیل، جرمنی، انگلینڈ، اسپین، پرتگال جیسی بڑی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے قاصر رہی ہیں تاہم پہلی بار مراکش نے پہلے کواٹر فائنلز اور اب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 12 بجے شروع ہوگا، کروشیا کی ٹیم سال 2018 میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے جبکہ فائنل میں انہیں فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: میسی کی خواہش پوری، اسپینش ریفری کی چھٹی

مراکش پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، انہوں نے یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں ہراکر ورلڈکپ میں اپنا سفر اب تک جاری رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کیا مراکش کی فٹبال ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے؟

دوسری جانب فرانس اور ارجنٹینا دونوں ہی تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے خواہاں ہیں، وہ پریوں کی کہانی کوختم کرنے کے لیے فیورٹ ہوں گے لیکن ہرجگہ غیر جانبدار لوگ یقینی طور پر چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ کسی نئی ٹیم کی جیت ہواور وہ نویں عالمی چیمپئن ٹیم بن جائے۔اب دیکھتے ہیں،مراکش یا کروشیا میں سے کون سی ٹیم فٹ بال عالمی کپ کی فاتح بن کر نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔

کروشیا کن ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فائنل تک پہنچا

کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 0-1، مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کو 1-4 سے شکست دی، بیلجیم کے ساتھ میچ بغیر کسی گول برابر رہا جبکہ جاپان اور برازیل کو پنلٹی شوٹ پر شسکت دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔

مراکش کا سیمی فائنل تک حیران کن سفر

مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں