سندھ میں نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طے کیا جائے، شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں، سندھ ہائیکورٹ

کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طے کیا جائے، شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔


درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا پڑھانا ہے، یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے۔ ہم کیا قانون سازی کے لئے بھی ہدایت جاری کریں؟ کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طے کیا جائے۔ آپ حکم کریں کہ شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں۔ انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کا رول آئین میں واضح ہے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load Next Story